ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Wed, 25 Jan 2017 11:37:00  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 24؍جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری کر دیاگیاہے ۔اس دورمیں ریاست کے12اضلاع کی کل 69سیٹوں کے لیے آئندہ 19؍فروری کو پولنگ ہوگی ۔صبح 11بجے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی کا عمل شروع بھی ہو گیا ہے جو 31؍جنوری تک جاری رہے گا ۔پرچہ نامزدگی کی جانچ 2 ؍فروری کو ہوگی۔نام واپسی کی آخری تاریخ 4 ؍فروری ہوگی،پولنگ 19؍فروری کو ہوگی ۔غورطلب ہے کہ ریاست کی کل 403اسمبلی سیٹوں کے لیے 11؍فروری سے 8 ؍مارچ کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔تیسرے مرحلے کے انتخابات میں فرخ آباد، ہردوئی، قنوج، مین پوری، اٹاوہ، اوریا، کانپور دیہات، کانپورشہر،اناؤ،لکھنؤ، بارہ بنکی اور سیتاپور اضلاع میں پولنگ ہوگی۔اس مرحلے میں زیادہ تر ان اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جہاں دلت اور پسماندہ طبقے کے رائے دہندگان کی تعداد زیادہ ہے۔اس مرحلے میں ایس پی کے گڑھ کہے جانے والے اٹاوہ، قنوج، مین پوری، فرخ آباد اور بارہ بنکی اضلاع میں پولنگ ہو گی ۔2014میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ان علاقوں میں کافی اچھا مظاہرہ کیاتھا ۔دلت اور پسماندہ طبقات کے دبدبے والے اضلاع میں ہونے کی وجہ سے تیسرے مرحلے کے انتخابات بی ایس پی صدر مایاوتی اور ان کی پارٹی کے لیے بھی کافی اہم ہوں گے ۔2012کے اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ایس پی کو 69میں سے 55نشستیں حاصل ہوئی تھیں اور اس نے اپنے حریفوں کو کافی پیچھے چھوڑ دیا تھا،اس کے بعد بی ایس پی کو سب سے زیادہ 6 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ایس پی کے سامنے اپنی سابقہ کامیابی دہرانے کا چیلنج ہوگا۔جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے ،تو اسے اس مرحلے میں محض پانچ سیٹیں ہی ملی تھیں۔


Share: